دو مریضوں کے جگر پر مختصر دستخط کئے، برطانوی سرجن کا اعتراف

دو مریضوں کے جگر پر مختصر دستخط کئے، برطانوی سرجن کا اعتراف

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک سرجن نے ٹرانسپلانٹ سرجری کے دوران دو مریضوں کے جگر پر اپنے مختصر دستخط کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ برمنگھم کراؤن کورٹ میں 53 سالہ سرجن سائمن بریم ہال نے اقرار کیا کہ اس نے 2013 میں 9 فروری اور 21 اگست کو ہونے والے دو مختلف آپریشنوں کے دوران یہ حرککت کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق یہ فوجداری عدالت میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے ،ملزم نے آرگن بیم کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کے جگر پر اپنے نام کا ابتدائی حَرف بطور مختصر دستخط ثبت کیا۔ دوسری جانب اسغاثہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام مریض کے خلاف غیر قانونی فعل کا ارتکاب ہے۔ اس میں معالج کی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سرجن بریم ہال نے 2014 میں برمنگھم کے کوئین الیزبتھ ہسپتال سے مستعفی ہو گیا تھا۔ یہ اقدام اس کے ساتھی ڈاکٹر کی جانب سے بریم ہال کی مذکورہ حرکت کے انکشاف کے بعد سامنے آیا۔ حکام نے بریم ہال کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ برمنگھم کراون کورٹ 12 جنوری کو اس کے خلاف فیصلہ دے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...