ایازصادق کے بیان نے جمہوری قوتوں کو مایوس کیا ، وزیر نثار کھوڑو

ایازصادق کے بیان نے جمہوری قوتوں کو مایوس کیا ، وزیر نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ (نامہ نگار ) اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے بیان دے کر جمہوری قوتوں کو مایوس کیا ہے۔ ہم کسی صورت پارلیمنٹ کو کمزور نہیں سمجھتے۔ یہ بات سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر قوتوں کو روکنے کیلئے پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ اے آر ڈی سے قبل ڈاکٹر طاھرالقادری بینظیر بھٹو شہید کے بنائے گئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ تھے یہ پہلی مرتبہ نہیں کے پیپلز پارٹی پہلی مرتبہ طاہر القادری کے ساتھ بیٹھ رھی ہے ماڈل ٹاون سانحے میں اتنی جانیں گئی مگر شہباز شریف کو گولیوں کی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی ماڈل ٹاون سانحے میں رانا ثنااللہ اور شھباز شریف ملوث ثابت ہوئے ہیں۔ شہبازشریف فوری طور پر ماڈل ٹان سانحے پر استعیفے دیں نوازشریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نااھل ہوا ہے نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ نوازشریف کی نااھلی کی وجہ سے ن لیگ بھی ساری عمر تتر بتر ہوجائے گی۔ نوازشریف مشرف سے 10 سال معاہدہ کرکے باہر گیا تھا اس وقت بھی ان کی جماعت نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوئی سازش نہیں کی ہے۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے خلاف عدم اعتماد پیش نہیں کیا ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے اور وقت پر انتخابات ہوں۔عوام جس کو منتخب کرے اس کو حکومت بنانے کا حق ہے عمران خان کوجمہوریت نہیں جنرل مشرف ھمیشہ اچھا لگتا ہے .عمران خان مشرف کو شوکت خانم بلا کر 2 کروڑ فنڈ لیتا تھا۔وہی عمران خان جنرل مشرف کو جتوانے کے لئے مشرف کے ریفرینڈم کی حمایت کی۔عمران خان 58 ٹوبی کا حامی ہے مگر 58 ٹوبی آئین میں نہیں یے۔ عمران خان اپنا گھر کے پی کے سنبھالے پیپلز پارٹی ان کو گھر تک محدود کرے گی عمران خان بنی گالا میں چھپ کر بیٹھنے والہ ہے پیپلز پارٹی کے امیدوار نے لکی مروت میں بھی ضلع کونسل چیئرمین شپ جیت لی ہے جو عمران خان کی گھر میں بھی ناکامی ہے۔مشرف کا پٹھو عمران خان تو 2008 کے انتخابات کا بھی بائیکاٹ کر گیا تھا جس پر قوم کو جواب دے۔27 دسمبر کو شھید بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کا بڑا جلسہ ہوگا 27 دسمبر کو 2 بجے جلسہ ہوگا ۔گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسے سے بلاول بھٹو اھم خطا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور مقابلہ کرے گی جی ڈی اے نے فوج کو آنے اور مارشل لا کو دعوت دی یے۔مارشل لا اور فوج کو دعوت دینے والے عوام کی ھمدرد نہیں ہوسکتے۔ جی ڈی اے میں شامل وہ گروپ ہیں جو غیر جمہوری قوتوں کے آنے پر خوش ہوتے ہیں ایاز لطیف پلیجو بھی فوجیوں کو دعوت دینے والوں میں شامل ہیں۔دریا سندھ کے پانی کو فلٹر کرکے لاڑکانہ میں واٹر سپلائی کی اسکیم بنانے پر کام ہوگا جس سے لاڑکانہ کے ہر گھر کو میٹھا پانی ملے گا۔ لاڑکانہ شہر میں ٹیوب ویل لگانے پر بھی غور کیا جا رھا ہے تاکے شھر میں مکمل میٹھا پانی فراھم کیا جاسکے۔نثار کھوڑو نے سندھ حکومت کیطرف سے لاڑکانہ پریس کلب کو 50 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو کو دیا۔