امیرمقام سے بچودیوان اور خواجہ سلمان کی ملاقات

امیرمقام سے بچودیوان اور خواجہ سلمان کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے مشیرانجینئر امیرمقام کی خصوصی دعوت پر پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچودیوان اور قائد خواجہ سلمان خیرالدین کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے گورنرہاؤس میں ان سے ملاقات کی ،اس موقع پر چیئرمین بچودیوان نے بنگلہ نژادمحب وطن پاکستانیوں کو درپیش مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے آگاہ کیااور فشری سمیت دیگرعلاقائی مسائل باالخصوص موسیٰ کالونی،گودھرا، مسکین آباد،سکھیاگوٹھ، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں جہاں جہاں بنگالی برادری آباد ہے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، سیوریج کے مسائل اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی شکایت کی۔اس موقع پر تبادلہء خیال کرتے ہوئے بچودیوان نے کہاکہ یہ علاقے عرصہ دراز سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں،جبکہ بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی اپنی شناخت سے بھی محروم ہیں، شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور ب فارم نہ ہونے کی وجہ پاکستانی بنگالیوں کو بے حد مشکلات اور پریشانیوں کا سامناہے، حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلے کی جانب فوری دھیان دے۔انجینئر امیر مقام نے ان مسائل کو بغورسنااور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...