تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کا سیمینار آج ہوگا

تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کا سیمینار آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کے زیراہتمام بعنوان "سقوطِ ڈھاکہ: مقامِ عبرت یا ندامت " ہفتہ تین بجے سہہ پہر بمقام دی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (پی آئی آئی اے )آڈیٹوریم ایوانِ صدر روڈ ، نزد گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ میجر جنرل(ر) سکندر حیات صدارت اور وکیل انصاری (امریکا) مہمانِ خصوصی کے فرائض انجام دیں گے۔ دیگر مقررین میں بریگیڈیئر (ر) صلاح اُلدین ، حق نواز اختر، مقصود یوسفی، عبدالمالک غوری، امان اللہ خان پراچہ، ظہیر خان،ممتاز حسین انصاری، بلقیس اسلام اور سید افتخار احمد رشک شامل ہیں۔