ڈپٹی ڈائریکٹر رشوت طلب کرنے کے الزام پر معطل

ڈپٹی ڈائریکٹر رشوت طلب کرنے کے الزام پر معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیورو کراچی نے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ کو ایک ملزم سے بھاری رشوت طلب کرنے کے الزام پر معطل کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین کی جانب سے بھیجی جانے والی انکوائری ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پر ملزم سکندر علی ابڑو سے ایک کروڑ روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے ترجمان کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک سرویش شیخ معطل رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...