سانحہ اے پی سی و سانحہ مشرقی پاکستان بڑے سانحات ہیں ، امیر عبداللہ

سانحہ اے پی سی و سانحہ مشرقی پاکستان بڑے سانحات ہیں ، امیر عبداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ آرمی پبلک اسکول اور سانحہ مشرقی پاکستان دونوں ملکی تاریخ کے بڑے سانحات ہیں اور ان سانحات میں امریکہ بھارت کی پشت پر کھڑا تھا امریکہ کی آشیر باد پر ہی بزدل بھارت نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کیا ہے اور باقی مانندہ پاکستان کو بھی غیر مستحکم کرنے کیلئے امریکہ کے اشاروں پر وطن عزیز میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار تحریک دفاع بیت المقدس پاکستان کے چیئرمین امیر عبداللہ فاروقی ، علامہ عبدا لخالق فریدی، ایم اے کے فاروقی، مولانا مرتضیٰ خان رحمانی، یعقوب احمد شیخ و دیگر نے مرکز فاروقیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تحریک دفاع بیت المقدس میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے حکمران امریکہ کے آگے جھکنے سے باز آجائیں اور امریکہ سے تعلقات ختم کریں امیر عبداللہ فاروقی نے کہا کہ امریکہ وطن عزیز میں ہونے والی تخریبی کارروا ئیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے اور سانحہ آرمی پبلک اسکول بھی امریکہ کے ہی اشاروں پر بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چھڑا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں مسلمانوں کے خلاف امریکہ کے ہتھیار ہیں ۔