پاکستان کیبلز کی جانب سے ’’ریل آن کراچی‘‘کا افتتاح

پاکستان کیبلز کی جانب سے ’’ریل آن کراچی‘‘کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کیبلز لمیٹڈ نے ایک کافی ٹیبل بک’’ریل آن کراچی‘‘ کے افتتاح کا اعلان کیا۔یہ دراصل شہر میں آرٹ کی تنصیبات پر مشتمل ہے جو الائنس فرنکوائس ڈی کراچی پر منعقد ہوئی جس میں کاروباری،آرٹ سے تعلق رکھنے والی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکمال احمد چنائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’اس منصوبے کی تصاویر ی انداز میں نمائش کرتے ہوئے یہ کتاب ان کاوشوں کے منشور کا اظہار ہے جن کی مدد سے ’’ریل آن ہے‘‘کو زندہ کیا گیااور کیبل ریلز کو پبلک آرٹ ورک میں تبدیل کیاگیا۔مجھے امید ہے کہ قارئین اس سے اتناہی لطف اندوز ہونگے جتنا کہ کراچی بینالے ٹرسٹ کے ہمراہ ایک اہم ایکٹویٹی پارٹنر کے طور پر منصوبے کی معاونت کرتے ہوئے میں اس سے لطف اندوز ہواہوں‘‘۔اس افتتاہی تقریب میں ممتاز شخصیات کی خصوصی گفتگو شامل ہے جس کی میزبانی کراچی کے نمایاں و ممتاز فنکار ساجد حسن نے کی جو پینل میں موجود شخصیات کے ساتھ کراچی کی ارتقائی تاریخ جمع کرنے اور شہر کی سرزمین پر ’ریل آن ہے‘ کے اثر کا جائزہ لینے میں شاملِ گفتگو رہے۔پینل کے شرکاء میں مارجوری حسین(آرٹ کی تنقید نگار) عارف حسن(اربن پلانر اور سرگرم کارکن)، محسن سعید(پبلک آؤٹ ریچ کمیٹی اور صحافی)اور محترمہ معصومہ خواجہ حلائی (پبلک آڈٹ ریچ کمیٹی کی صدر)شامل ہیں۔محترمہ حلائی نے کہا’’یہ کتاب اس منصوبے کے پسِ پردہ پس منظر کی کہانی بیان کرتی ہے اور قارئین کو ایک زبردست انداز سے کراچی کے سفر پر لے جاتی ہے!‘‘پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہد کے چنائے نے شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا،انہوں نے کمیونٹی کے بھروسے کو قائم رکھنے اور کراچی کی خوبصورتی کوواپس لانے کیلئے مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے ساتھ مثالی پارٹنر شپ کے قیام کیلئے کراچی بینالے ٹرسٹ کو سراہا۔2016میں پاکستان کیبلز نے کراچی بینالے ٹرسٹ کے ساتھ ایک MoUپر دستخط کئے کہ وہ اس منصوبے ’ریل آن ہے ‘کے لئے ایک اہم سرگرم پارٹنر ہے جوعوامی رسائی کے لئے کراچی بینالے ٹرسٹ کی ایک اہم پیش قدمی ہے۔مقامی اور بین الاقوامی سطح کے ستاون(57) آرٹسٹس نے کیبلز ریلز کو ورک آف آرٹس میں تبدیل کیا جسے پبلک مقامات پر نصب کیا جاچکا ہے جن میں کراچی کے اسکول ،ہسپتال،پارکس اور تاریخی ورثہ کے مقامات شامل ہیں۔ ’’ریل آن ہے‘‘کی مفت ای ۔بک ورژن کمپنی کی آفیشل ویب سائٹwww.pakistancables.comپر موجود ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر