سعید آباد سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

سعید آباد سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی کے علاقے سعید آباد سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سیکٹر 11 کراچی میونسپل سروسز (کے ایم سی) قبرستان کے قریب نالے سے 17 سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ نوجوان نے بلیو جینز اور بلو ریڈ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔