13 ویں بلڈ ایشیاء 2017ء نمائش کراچی میں ہوگی

13 ویں بلڈ ایشیاء 2017ء نمائش کراچی میں ہوگی

کراچی (اکنامک رپورٹر )13 ویں بلڈ ایشیاء 2017 بین الاقوامی تعمیرات و تعمیراتی صنعت سے متعلق نمائش جس میں سی پی ای سی کنسٹرکشن ایکسپو، سٹون فیئر ایشیاء اور فرنیچر ایشیاء شامل ہیں، 18 سے 20 دسمبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ توقع ہے کہ نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ نمائش 475 اسٹالز پر 250 سے زائد بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کی نمائش ہوگی۔ ایکسپو میں 17 ممالک بشمول چین، ایران، اٹلی اور دیگر ممالک سے 350 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور دیگر ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کے لئے غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو پلیٹ فارم مہیاء کرے گی۔ 13 ویں بلڈ ایشیاء 2017ء کا مقصد پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔ 13 ویں بلڈ ایشیاء میں مختلف نمائشی کمپنیوں کی مصنوعات جن میں تعمیراتی مشینری اور مٹیریل، سٹیل مصنوعات، پی وی سی مصنوعات، ماربل اور فرنیچر سے متعلقہ مصنوعات و مشینری شامل ہیں، کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش کے ساتھ ایک روزہ کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے جس کا عنوان ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری : تعمیراتی صنعت کے لئے مواقع‘‘ ہے تاکہ اربوں ڈالر کے حقیقی امکانات پر عمل کیا جا سکے۔ کانفرنس میں چینی قونصلیٹ، پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پی اے ایس ڈی ای سی)، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی)، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد)، پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) اور اینگرو پولی مرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) کے مقررین شامل ہیں۔ تین روزہ نمائش کا اہتمام ای کامرس گیٹ وے پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے اور اسے کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) اور آل کراچی ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا تعاون حاصل ہے جبکہ پاکستان بھر سے 50 ہزار شرکاء کی آمد متوقع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...