مصر اور روس کا فضائی رابطے کی بحالی کا اعلان

مصر اور روس کا فضائی رابطے کی بحالی کا اعلان

ماسکو(این این آئی)مصر اور روس کے درمیان فضائی رابطہ بحال کرنے کیا فیصلہ کیا گیا ہے،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری ایوی ایشن کے وزیر روس کے درالحکومت ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے ایک پروٹوکول معاہدے پر دستخط کیئے جس کے بعد مصر کے لیے روسی تجارتی پروازیں بحال کردی گئی گئیں۔روس نے مصر کے لیے اپنی پروازیں اْس وقت معطل کر دی تھیں، جب 2015 میں اس کا ایک طیارہ بم دھماکے کا شکار ہوا تھا۔مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے پرواز کرنے والے اس جہاز میں 224 افراد سوار تھے، جو تمام ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...