گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ، حالت خطرے سے باہر

گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ، حالت خطرے سے باہر
گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ، حالت خطرے سے باہر

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق خزانہ کے علاقے میں ایک مسافر وین کاگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔ سات افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 4 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں