اشتعال انگیز تقاریر کیس، متحدہ بانی سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقاریر کیس، متحدہ بانی سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ...
اشتعال انگیز تقاریر کیس، متحدہ بانی سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اشتعال انگیزتقاریرسے متعلق کیس میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے متحدہ بانی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماﺅں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان، خواجہ اظہار، رو¿ف صدیقی اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر متحدہ بانی اور دیگر کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں