راولپنڈی سے لاہور آنے والی خیبر میل کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، مسافر محفوظ رہے

راولپنڈی سے لاہور آنے والی خیبر میل کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، مسافر محفوظ ...
راولپنڈی سے لاہور آنے والی خیبر میل کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، مسافر محفوظ رہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی سے لاہور آنے والی خیبر میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث لاہور پنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکو کے قریب راولپنڈی سے آنے والی خیبر میل کی تین بوگیاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر پٹڑی سے اتر گئیں۔ ڈی ایس ریلوے سفیان ڈوگر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ۔ ابتدائی طور پر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس کی تحقیقات میں وجوہات سامنے آجائیں گی۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق خیبر میل کی بوگیاں پٹڑی پر چڑھانے کا کام جاری ہے جس میں دو گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے جبکہ اس دوران ریلیف ٹرین بھی روانہ کردی گئی ہے جو مسافروں کو لے کر لاہور جائے گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں