عدالت سے نااہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا

عدالت سے نااہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا
عدالت سے نااہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت کی طرف سے تاحیات نااہل قرارپانے کے بعد جہانگیرترین سے پارٹی کے عہدے سے بھی ہاتھ دھونے کا امکان ہے ، ان کے قریبی دوستوں نے پارٹی عہدہ چھوڑنے اور عدالتی جنگ لڑنے کی تجویزدید ی تاہم اسد عمر کاکہناہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کررہے ہیں اور اپیل کے فیصلے تک وہ عہدے پر برقرار رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔ پاکستان کے معروف گلوکار فخر عالم نے شارجہ میں ٹی 10 لیگ کے میچ کے دوران ایسی خاتون کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کر دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا کہ یہ بھی میچ دیکھنے آئی ہیں

جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد انہوں نے پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات کی اور پارٹی عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد اب پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری جنرل کے بارے میں چہہ مگوئیاں اور بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے تاہم دوسری طرف عمران خان نے بھی جہانگیرترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی تاہم حتمی فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔

 مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔ ۔’میں تو اسے ماں سمجھتا تھا۔۔۔‘ گاﺅں والوں نے نوجوان لڑکے کی شادی ایک ایسی خاتون سے کروادی کہ دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی ہی ختم کر لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

مزید : قومی