جہانگیر ترین کے بعد علیم خان کی باری آگئی۔۔۔پنجاب حکومت ان کا کونسا کاروبار بند کرنے والی ہے ،اعلان نے تحریک انصاف میں کھلبلی مچا دی

جہانگیر ترین کے بعد علیم خان کی باری آگئی۔۔۔پنجاب حکومت ان کا کونسا کاروبار ...
جہانگیر ترین کے بعد علیم خان کی باری آگئی۔۔۔پنجاب حکومت ان کا کونسا کاروبار بند کرنے والی ہے ،اعلان نے تحریک انصاف میں کھلبلی مچا دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس امیر ترین کو سزا ملی اس سے عمران خان فائدہ اٹھاتے رہے ہیںاور بات کرتے تھے کرپشن کے خلاف،انہوں نے اپنے دا ئیں اور بائیں کرپٹ ترین لوگ بٹھائے ہوئے تھے ،لاہور کا علیم خان عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ علیم خان اربوں روپے مالیت کی زمین زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں ،ان کے خلاف کارروائی کریں گے تو ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگے گا ،علیم خان کے خلاف نیب کو کارروائی کرنی چاہیے ۔

حدیبیہ ملز کو سیاسی حکومتوں نے تباہ کردیا ،پھر بھی ہم نے قرضے کی ایک ایک پائی واپس کی ،سپریم کورٹ کے حدیبیہ ملز فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس نواز شریف جیسا تھا ،نواز شریف کے خلاف کیس پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ ں چاہے پرویز مشرف کا زمانہ تھا یا راحیل شریف کا ، میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ میرا ہمیشہ یہ نظریہ رہا ہے کہ ہمیں ملکی مفاد میں مل کر کام کرنا ہو گا ،بعض اوقات بات منوا لیں ،بعض اوقات بات مان جائیں ،اتفاق رائے سے کام ہونا چاہیے ۔شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف مل کر کام کرنے پر راضی ہیں ؟،اس پر جوال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بعض ساتھی اس بات کی حمایت میں ہیں اور بعض نہیں مانتے ۔

مزید خبریںسانحہ اے پی ایس نے تاریخ سازوحدت کوجنم دیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

مزید : قومی


loading...