جہانگیرترین نااہل قرار، اسد عمر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کیلئے مضبوط امیدوار

جہانگیرترین نااہل قرار، اسد عمر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کیلئے مضبوط ...
جہانگیرترین نااہل قرار، اسد عمر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کیلئے مضبوط امیدوار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے سپریم کورٹ کی طرف سے تاحیات نااہل قرارپانے کے بعداسد عمر پارٹی عہدہ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور یہاں تک کہ فردوس عاشق اعوان نے انہیں نیا سیکریٹری جنرل قرارہی دیدیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی آج ہونیوالی کورکمیٹی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔’میں تو اسے ماں سمجھتا تھا۔۔۔‘ گاﺅں والوں نے نوجوان لڑکے کی شادی ایک ایسی خاتون سے کروادی کہ دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی ہی ختم کر لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو تاحیات نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعد سے ان کے پارٹی عہدے پر سوالات اٹھناشروع ہوگئے تھے اور اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا تاہم پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیںعدالتی فیصلے کیخلا ف اپیل کے فیصلے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور اس ضمن میں آج تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا جس میںجہانگیرترین کے کام جاری رکھنے اور نئے سیکریٹری جنرل پر غور کیا جائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیرترین کے بعد سیکریٹری جنرل کے لیے کئی لوگ میدان میں ہیں لیکن اسد عمر اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور قوی امکان ہے کہ آئندہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر ہی ہوں گے ۔

مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔۔’مجھے یقین نہیں آتا‘ اس بھارتی لڑکی کے ماں باپ کیسے دکھتے ہیں کہ اس نے سچ معلوم کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا، دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

مزید : قومی