پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کیلئے انتہائی دکھ کی گھڑی، بیٹی انتقال کر گئی

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کیلئے انتہائی دکھ کی گھڑی، بیٹی انتقال کر گئی
پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کیلئے انتہائی دکھ کی گھڑی، بیٹی انتقال کر گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ کیا ہوتا ہے یہ صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس نے اپنوں کو کھویا ہو لیکن بچوں سے جدائی والدین کیلئے سب سے بڑا سانحہ ہوتی ہے ، ایسا ہی سانحہ اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے ساتھ بھی ہوا ہے جن کی ایک ماہ کی بیٹی انتقال کر گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں ’ ڈی جے‘ کا کردار ادا کرنے والے محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی ایک ماہ کی بیٹی مہوین عباس حیدر انتقال کرگئی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کیلئے دعاﺅں کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی 2015 میں فاطمہ نقوی کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکی اور کچھ ماہ پہلے دونوں میں طلاق ہوگئی۔ ان کی بیٹی مہوین والدین کے طلاق کے بعد 27 اکتوبر کو پیدا ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدرنجی ٹی وی پر ڈی جے کے علاوہ لالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے نامعلوم افراد، جوانی پھر نہیں آنی اور نامعلوم افراد 2 میں کام کرکے خوب نام کمایا ہے۔مداحوں کی جانب سے محسن کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید : تفریح