آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے : ریاض پیرزادہ

آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے : ریاض پیرزادہ
آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے : ریاض پیرزادہ

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ، قائد اعظم گیمز کے انعقاد کو یاد گار بنائینگے ، ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کیساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائیں ، امید ہے نجم سیٹھی مسلئے کو حل کروائینگے۔

عالمی بینک نے پاکستان کو قرضہ دینے کا اعلان کردیا

اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں قائد اعظم گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اسٹرینگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاک فوج کی قربانیوں کے با عث ملک میں امن آیااور اب کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونا شروع ہو گئے جبکہ آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ریاض پیر زادہ نے کہاکہ رواں ماہ منعقد ہونیوالی دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد کو یاد گار بنائینگے ، گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ قائد اعظم گیمز کی سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کی پوری سپورٹ حاصل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی فیوچرز ٹورز کے شیڈول پر آواز اٹھائے ، میں خود بھی نجم سیٹھی سے بات کروں گا۔

مزید : اسلام آباد