سول جج کی عدالت میں وکیل کا ہنگامہ، روسٹرم توڑ دیا، گالی گلوچ

سول جج کی عدالت میں وکیل کا ہنگامہ، روسٹرم توڑ دیا، گالی گلوچ
 سول جج کی عدالت میں وکیل کا ہنگامہ، روسٹرم توڑ دیا، گالی گلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) سول جج کی عدالت میں وکیل نے ہنگامہ کرتے ہوئے روسٹرم توڑ دیا اور جج کو گالیاں بھی دی ہیں ،عدالت نے وکیل کو قید و جرمانے کی سزا بھی سنا دی ہے۔سول جج درجہ اول حارث علی کی عدالت میں زیر سماعت مقبول بی بی بنام صوبہ پنجاب کیس میں چوہدری طاہر جاوید ایڈووکیٹ نے پیشی کے دوران کمرہ عدالت کے اندر ہنگامہ کردیا اور جج حارث علی کو گالیاں دیتے ہوئے روسٹرم توڑ دیا۔

سانحہ اے پی ایس نے تاریخ سازوحدت کوجنم دیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
سول جج درجہ اول حارث علی نے توہین عدالت اور توڑ پھوڑ پر اسے چار ماہ قید اور ایک ہزار جرمانے سے سزا سنادی ہے۔عدالت کی طرف سے وکیل کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ ، پنجاب بار کونسل کو بھی فیصلے کی کاپیاں بھجوادی ہیں۔وکیل کو دی جانے والی سزا کے خلاف بار نے اپیل دائر کر دی۔

مزید :

سیالکوٹ -