پاک فوج کے میجر اور خاتون کیپٹن کی شادی، وردی میں شادی کی ایسی تصاویر بنواڈالیں کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پاک فوج کے میجر اور خاتون کیپٹن کی شادی، وردی میں شادی کی ایسی تصاویر ...
پاک فوج کے میجر اور خاتون کیپٹن کی شادی، وردی میں شادی کی ایسی تصاویر بنواڈالیں کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج سے ہر شہری دلی محبت رکھتا ہے لیکن اکثر نوجوان لڑکے پاک فوج کے افسران سے حسد بھی رکھتے ہیں کیونکہ لڑکیاں فوجی جوان سے شادی کی خواہشمند ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سویلین لڑکوں کی مانگ میں واضح کمی آجاتی ہے۔ لیکن اگر لڑکا بھی فوجی ہو اور لڑکی بھی آرمڈ فورسز میں افسر ہو تو ان کا جوڑا یقیناً آئیڈیل جوڑا تصور ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک جوڑا میجر حارث اور کیپٹن ثنا کا بھی ہے جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے لیکن اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہیں۔

ان تصویروں کے وائرل ہونے کی وجہ اس فوجی جوڑے کا پاک فوج کی وردیوں میں ملبوس ہونا ہے جس میں دونوں ہی بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔

جوڑے کی طرف سے فوجی وردیوں میں شادی کیلئے کرایا گیا فوٹو شوٹ لڑکوں اور لڑکیوں میں یکساں مقبول ہورہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس