پاکستانی سیاست میں بھونچال ،عمران خان کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے اہل قرار دئیے جانے کے بعد نواز شریف وطن واپس آنے کی تیاری پکڑ لی ،کب آئیں گے ؟حیران کن خبر آگئی

پاکستانی سیاست میں بھونچال ،عمران خان کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے اہل قرار ...
پاکستانی سیاست میں بھونچال ،عمران خان کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے اہل قرار دئیے جانے کے بعد نواز شریف وطن واپس آنے کی تیاری پکڑ لی ،کب آئیں گے ؟حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت عظمیٰ کی جانب سے عمران خان کو اہل قرار دئیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل لندن سے وطن واپس آرہے ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف جلسے جلوسوں میں پانا ما کے فیصلے کی طرح اس عدالتی فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کیلئے انتہائی دکھ کی گھڑی، بیٹی انتقال کر گئی

مزید : قومی