”ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے دہشتگردوں نے آرمی کی وردیاں حاصل کرکے افغانستان میں ٹریننگ شروع کردی ہے اور اب وہ ۔۔۔“ سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر ایسی خبر آگئی کہ والدین خوف سے لرز اٹھیں گے

”ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے دہشتگردوں نے آرمی کی وردیاں حاصل کرکے افغانستان میں ...
”ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے دہشتگردوں نے آرمی کی وردیاں حاصل کرکے افغانستان میں ٹریننگ شروع کردی ہے اور اب وہ ۔۔۔“ سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر ایسی خبر آگئی کہ والدین خوف سے لرز اٹھیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر پنجاب کے سکولوں پر دہشتگرد حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سکولوں کی انتظامیہ کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکولوں کی انتظامیہ کو جاری کیے جانے والے تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے دہشتگردوں نے آرمی کی وردیاں حاصل کرلی ہیں اور وہ افغانستان میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ انٹیلی جنس اطلاعات آرہی ہیں کہ طالبان کے دہشتگرد آئندہ کچھ روز میں انتظامی علاقوں، اہم شخصیات کے قافلوں ، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سانحہ اے پی ایس نے تاریخ سازوحدت کوجنم دیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

تھریٹ الرٹ میں ضلعی انتظامیہ اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سکولوں کے سربراہان کو پابند کریں کہ وہ جنگی بنیادوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کریں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکولوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی جائے کہ وہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی ترتیب دیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...