جہانگیر ترین کا ٹوٹا دل جوڑنے کے لیے عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

جہانگیر ترین کا ٹوٹا دل جوڑنے کے لیے عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا
جہانگیر ترین کا ٹوٹا دل جوڑنے کے لیے عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس میں عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان اسلام آباد میں واقع جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے ہیں جہاں دونوں رہنماﺅں نے عدالتی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر عمران خان نے جہانگیر ترین کی دلجوئی بھی کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو پیشکش کی ہے کہ وہ پارٹی میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ برقرار کھتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر پارٹی کا کوئی بھی رہنما عدالتوں سے نا اہل ہوتا ہے تو اسے پارٹی سے بھی نکال دیا جائے گا ۔مزید براں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ن لیگ کی صدارت کے معاملے پر بھی عمران خان نے خوب تنقید کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ پارلیمانی سیاست سے نا اہل شخص کو پارٹی کا صدر نہیں ہو نا چاہیے ۔

مزید خبریں :پاکستانی سیاست میں بھونچال ،عمران خان کو عدالت اعظمیٰ کی جانب سے اہل قرار دئیے جانے کے بعد نواز شریف وطن واپس آنے کی تیاری پکڑ لی ،کب آئیں گے ؟حیران کن خبر آگئی

مزید : قومی


loading...