”دبئی میں پاکستانی خواتین کی مصروفیات “

”دبئی میں پاکستانی خواتین کی مصروفیات “
 ”دبئی میں پاکستانی خواتین کی مصروفیات “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر )دبئی اور دیگر امارات میں پاکستانی خواتین نے خود کو مصروف رکھنے کیلئے کئی بہانے بنا رکھے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر فورم نے خدمت خلق کو اپنی مصروفیت بنا رکھا ہے ۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی خواتین دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ اور مسئلہ سمجھتی ہیں۔ دیار غیر میں لوگوں کو مختلف النوع مسائل کا سامنا رہتا ہے۔


ان مسائل کا حل سوشل لیڈیز فورم کی ممبران نے اپنا شمار بنا رکھا ہے۔ گزشتہ دنوں شارجہ میں فورم ہذا کا ایک اجلاس ہوا جس میں سوشل لیڈیز فورم کی صدر شیریں درانی، سینئر وائس پریذیڈنٹ عتیقہ جبیں، وائس پریذیڈنٹ شہید شعیب ۔ فنانس سیکرٹری تسنیم، جائنٹ سیکرٹری غزالہ خالد، ایڈوائزر طاہرہ مغل، اور دیگر ممبران نسیم خان ، نجمی مسرت، انیلہ قیصر، لاریب، ساجدہ، فریدہ شبیر، فرح ناز اور سلمیٰ ملک نے شرکت کی ۔ اس موقع پر متذکرہ خواتین نے یو اے ای کا نیشنل ڈے منایا اور سوشل لیڈیز فورم کے اغراض و مقاصد پر بات چیت کی ۔فورم کی صدر شیریں درانی سوشل ورک کے سلسلہ میں خاصا نام و مقام رکھتی ہیں اور اپنی بساط کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت بھی کرتی ہیں۔


شیریں درانی نے بتایا کہ وہ فورم کی دیگر ممبران کے تعاون سے مسائل زدہ خواتین کی ہر ممکن خدمت کرتی ہیں اور ان کو در پیش مسائل حل کرانے کی کوشش کرتی ہیں۔ بیمار خواتین کے علاج معالجہ اور ان کے بچوں کی سکول فیس کی ادائیگی کا بندوبست بھی کرت ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وہ سب کچھ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کی خاطر کر رہی ہیں۔


شیریں درانی نے بتایا کہ وہ ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں صرف اور صرف خدمت خلق ہی ہمارا شعار ہے شیریں درانی نے بتایا کہ اس مدت بھی بہت سے لوگ مدد کے منتظر ہیں جن کے لئے سوشل لیڈیز فورم ہر دم سرگرم عمل ہے۔

مزید :

عرب دنیا -