”یہ چیز آپ کو ہم دیں گے“سعودی حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے انتہائی شاندار اعلان کردیا

”یہ چیز آپ کو ہم دیں گے“سعودی حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے انتہائی ...
”یہ چیز آپ کو ہم دیں گے“سعودی حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے انتہائی شاندار اعلان کردیا

  


جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور وہ ہرمیدان میں ایک دوسرے کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں اور سعودی عرب نے پاکستانی طالبعلموں کوسکالرشپ دینے کی پیشکش کردی ۔ پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیق کیساتھ ایک ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیرتعلیم احمد العیسیٰ نے بتایاکہ مملکت نے مختلف یونیورسٹیز کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں پاکستانیوں کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کیا ہے ۔

مزید پڑھئے ۔ ۔ ۔۔پاک فوج کے میجر اور خاتون کیپٹن کی شادی، وردی میں شادی کی ایسی تصاویر بنواڈالیں کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیرنے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان ایجوکیشنل اور کلچرل پروگرام کی بنیاد پر پاکستانی طلباءکو سکالر شپس دیئے جاتے ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے طلباءکو ایجوکیشنل مواقع سے فوائد اٹھانے میں مدد ملتی ہے ۔ پاکستانی سفارتخانے میں فرسٹ سیکریٹری سردار محمد خٹک نے سکالر شپ اور سعودی حکومت کی سخاوت کو سراہتے ہوئے بتایاکہ پاکستانی سفیر نے سعودی وزیر سے ریاض اور دمام میں ایسے سکول بنانے کا مطالبہ کیا ہے جہاں طلباءکویہ سہولت دی جاسکے اور ان کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی ۔ ہاشم بن صدیق کاکہناتھاکہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے 10سکول ہیں اور وہ تمام کرائے پر ہیں ، ہم دمام اور ریاض میں اپنے دو سکول بنارہے ہیں اور وہ حکومتی شرائط کے مطابق تعمیر کیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔گاڑیاں چلانے کے بعد سعودی عرب نے خواتین کو ایسا کام کرنے کی اجازت دیدی کہ جان کر پاکستانی شدید پریشان ہوجائیں گے

مزید : عرب دنیا


loading...