اپنے والد کی نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،لوگوں نے دل کھول کر ۔۔۔

اپنے والد کی نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل ...
اپنے والد کی نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،لوگوں نے دل کھول کر ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت عمظیٰ کی جانب سے نا اہلی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اورانہوں نے پارٹی عہدہ چھوڑدیا ہے لیکن ایسی صورتحال میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے دبنگ بیان دے دیا جس سے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ”چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ “۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی ترین نے اپنے والد کی نا اہلی سے متعلق کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا اور نہ ہی افسوس کا اظہار کیا ۔علی ترین کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈ یا پر لوگوں نے انہیں دل کھول کر داد دی اور جہانگیر ترین کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت عظمی نے عمران خان کو اہل قرار دے دیا جبکہ جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی چھپانے پر نا اہل دیا جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے لیے عمران خان کو اپنا استعفی بھی بھجوا دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کرتا ہوں اور اب اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدے پر برقرار رہنا منا سب نہیں ۔

مزید خبریں :جہانگیر ترین تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

مزید : قومی