ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں: چوہدری نثار

ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں: چوہدری نثار
ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہیں لیکن ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ، یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ن لیگ کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنا ہوگا اور ملک کو بھی بے یقینی سے نکالنا ہوگا کیونکہ گوں مگوں کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ملک تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہے ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا ، ہمیں قوم کو مثبت اور پر امید راستے پر لگانا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں: چوہدری نثار

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی طرف سے بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہیں لیکن ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں اور یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کے خلاف روکا، اب  ان کے حق میں فیصلہ آیا:چوہدری نثار

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے انصاف مل سکتا ہے اور حدیبیہ کیس فیصلے کے بعد کیا یہ بات درست ثابت نہیں ہوئی؟معلوم نہیں حدیبیہ کیس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر ہم کیا کہیں گے؟۔

مزید : قومی /اہم خبریں