”جاﺅ اب جا کر یہ کام کرو“جہانگیر ترین کے بارے میں وہ ٹوئیٹ جو سلمان شہباز نے کرنے کے بعد فوراً ڈیلیٹ کردی کیونکہ ۔۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت عظمیٰ کی جانب سے نا اہلی کے بعد سیاسی مخالفین جہانگیر ترین کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ابھی تک تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے اس پر رد عمل ظاہر نہیں کیا جا رہا اور وہ خاموشی سے مخالفین کی باتیں سن رہے ہیں ۔کچھ دیر قبل جہانگیر ترین نے تحریک انصاف میں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل ختم ہوگیا ہے ،ایسی صورتحال میں عملی سیاست سے دور رہنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ایسی صورتحال میں میدان میں آگئے اور انہوں نے جہانگیر ترین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے لیکن جہانگیر ترین کو آڑے ہاتھوں لینے کے چند لمحوں بعد ہی سلمان شہباز نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ۔ جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی عہدہ چھوڑنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان شہباز نے پیغام دیتے ہوئے کہا ”جاﺅ جا کر پیاز اور گنے اگاﺅ ،پاکستان سکون میں آگیا ہے“۔سلمان شہباز نے جہانگیر ترین پر سخت جملہ تو کسا لیکن پھر کچھ دیر بعد ہی انہوں نے اپنا ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا ۔انہوں نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے ۔
مزید خبریں :اپنے والد کی نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،لوگوں نے دل کھول کر داد دے دی
You dug your own political grave !!!! https://t.co/u0oamXWnL1
— Suleman Sharif (@SulemanSharif82) December 16, 2017