ن لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی :وزیراعظم

ن لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی :وزیراعظم
ن لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی :وزیراعظم

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی ،نواز شریف نے جو وعدے کیے تھے وہ آج پورے کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن الزامات یا گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی بلکہ خدمت کی سیاست کرتی ہے ،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں جائیں گے ،اگر کسی کو سیاست کرنی ہے تو عوام کی سیاست کریں ۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج فاٹا کے انضمام کی بات کی جاتی ہے ،مسلم لیگ ن نے اس کا فیصلہ کیا لیکن فاٹا کے انضمام میں تمام جماعتوں کا تعاون ہو نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں جو ترقیاتی کام ہوئے گزشتہ 13سال میں بھی نہیں ہوئے ،ن لیگ نے ملک میں گیس اور بجلی کی کمی پوری کردی ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے ملک محفوظ نہیں تھا ،آج افواج پاکستان کی کوششوں سے پاکستان محفوظ ہے ۔

مزید : کوہاٹ


loading...