16 دسمبر کے موقع پر ڈیرن سیمی نے اے پی ایس پشاور کے طلباءکیلئے ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل میں گھر کر لیا

16 دسمبر کے موقع پر ڈیرن سیمی نے اے پی ایس پشاور کے طلباءکیلئے ایسا بیان جاری ...
16 دسمبر کے موقع پر ڈیرن سیمی نے اے پی ایس پشاور کے طلباءکیلئے ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل میں گھر کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی پبلک سکول (پشاور) پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی تیسری برسی منائی جا رہی ہے اور پورا پاکستان ان کی یاد میں افسردہ ہے۔ ایسے موقع پر ویسٹ انڈیز کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ایسا بیان جاری کیا ہے کہ پاکستانیوں کے دل میں گھر کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈیرین سیمی نے لکھا ”یہ مستقبل ہیں۔۔۔ ہم انہیں اپنے دل میں رکھ کر کھیلتے ہیں۔“

ڈیرین سیمی نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جبکہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں انہوں نے یہ یاد دہانی کروائی کہ کیسے انہوں نے پی ایس ایل ٹرافی اے پی ایس کے طلباءاور اساتذہ کے نام کی اور ان کا غم بھلانے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے انہیں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”ہم نے اپنی پی ایس ایل کی ٹرافی اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کے نام کی۔ اور پی ایس ایل کے ایک زبردست اور یادگار دورہ کو یقینی بنایا تاکہ وہ ہلکے دل اور چہروں پر مسکراہٹ سجائے واپس پشاور لوٹ سکیں۔“

مزید :

کھیل -