اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف

اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف
اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ 

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں وطن سے لازوال محبت کی عکاس ہیں۔یاد رہے کہ آج سے ٹھیک تین سال قبل پشاور میں اے پی ایس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 148 معصوم بچوں کو بے دردی اور سفاکی سے شہید کر دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...