ہمیں 16 دسمبرکادن نہیں بھولناچاہیے،ایمان اور قومی عزم کے ذریعے اس حادثے سے باہرآئے:آرمی چیف

ہمیں 16 دسمبرکادن نہیں بھولناچاہیے،ایمان اور قومی عزم کے ذریعے اس حادثے سے ...
ہمیں 16 دسمبرکادن نہیں بھولناچاہیے،ایمان اور قومی عزم کے ذریعے اس حادثے سے باہرآئے:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمیں 16 دسمبرکادن نہیں بھولناچاہیے ایمان اور قومی عزم کے ذریعے اس حادثے سے باہرآئے،دہشت گردوں کوشکست دینے کیلئے ہمیں بہت کچھ کرناہوگا۔

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کس کھلاڑی کو سر چ کیا ؟جواب ایسا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ ۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فائرنگ رینج جہلم کے دو رے کے دوران کہنا تھا کہ3سال قبل دشمن نے ہمیں پشاورمیں زخمی کیا، قومی سطح پرنیشنل ایکشن پلان تیارکیاگیا فوجی سطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےساتھ حالات کارخ موڑا۔انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی کسی بھی فوجی کابنیادی وصف ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رائفل ایسوسی ایشن کے37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں شرکت کی اور کامیاب ہونے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کی ان مقابلوں میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نےانٹرسروسزفائرنگ مقابلے میں سب سے ز یادہ سکورکیے،میجرجنرل احسن گلریزنے د و انفرادی اورتین ٹیم میڈلزجیتے،وزیراعظم سکلزایٹ آرمزبگ بورنیشنل چیلنج میچ پاک آرمی نے جیتا،چیف آف نیول سٹاف پسٹل میچ پاک بحریہ نے جیتا،بیسٹ شوٹ میچ ٹرافی گروپ ٹو نائیک نذرعلی کودی گئی جبکہ ماسٹر آف آرمز ٹرافی حوالدار صادق بادشاہ کو دی گئی۔پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی سپاہی عظیم شاہ کودی گئی جبکہ سی اواے ایس ٹرافی پاکستان ایئرفورس نے جیتی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -