مصری مول گرل نے اپنی خودکشی کی کوشش کی وڈیو جاری کر دی

مصری مول گرل نے اپنی خودکشی کی کوشش کی وڈیو جاری کر دی
مصری مول گرل نے اپنی خودکشی کی کوشش کی وڈیو جاری کر دی

  

قاہرہ(این این آئی)مصر میں مول گرل کے نام سے مشہور لڑکی سمیّہ عبید نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی خودکشی کی کوشش کی وڈیو پوسٹ کردی۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کلپ میں ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ’’ سمیّہ‘‘ منشیات کے استعمال کے بعد نشے کی حالت میں ہے، اس دوران اس نے کہا کہ میں اس وقت موت کے منہ میں جا رہی ہوں، مجھے کوئی افسوس اور ملال نہیں جبکہ مجھے اپنا دل زور سے دھڑکتا محسوس ہو رہا ہے۔لڑکی نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے محبّت کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کیوں کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔مصر کی مول گرل کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد وہ موبائل فون سمیت کسی سکرین پر نظر نہیں آ سکے گی، اس لیے وہ اب سب کو اللہ حافظ بول رہی ہے۔

شمالی کوریائی بحران پر روس مدد نہیں کر رہا: امریکی صدر

سوشل میڈیا پر وڈیو دیکھنے کے بعد سمیہ کے دوستوں نے اْسے ہسپتال پہنچایا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ اس نے ایسی دوا کی خوراک لی تھی جو ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔واضح رہے کہ سمیہ کو تقریبا ایک برس قبل مصر کے حلقوں میں اس وقت مقبولیت ملی تھی جب اسے مصر کے ایک مال میں ایک نوجوان نے ہراسیت کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں اسی نوجوان نے رواں برس اکتوبر میں پھر حملہ کر کے سمیہ کا چہرہ بگاڑ دیا تھا۔ ملزم کو اس مقدمے کے تحت 19 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی