جہانگیرترین کی نظرثانی درخواست پرسپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکریٹری جنرل کاعہدہ خالی رکھنے کافیصلہ:پی ٹی آئی اعلامیہ

جہانگیرترین کی نظرثانی درخواست پرسپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکریٹری جنرل ...
جہانگیرترین کی نظرثانی درخواست پرسپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکریٹری جنرل کاعہدہ خالی رکھنے کافیصلہ:پی ٹی آئی اعلامیہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی نظرثانی درخواست پرسپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکریٹری جنرل کاعہدہ خالی رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔

مصری مول گرل نے اپنی خودکشی کی کوشش کی وڈیو جاری کر دی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جہانگیرترین نے محض اخلاقی بنیادوں پراستعفی دینے کاقابل تحسین فیصلہ کیا،سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کومالی بے ضا بطگیوں سمیت ہرالزام سے پا ک قراردیاہے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق جہانگیرترین کا کرپٹ،گاڈفادر،سیسلین مافیاسے کو ئی موازنہ نہیں ان کے مستعفی ہونے کے فیصلے کوانتہائی قدرکی نگاہ سے د یکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمودقریشی کی سربراہی میں آئند ہ کے لا ئحہ عمل کیلیے اعلی سطح کی پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں اسدعمر،شفقت محمود،فوادچوہدری اور ڈاکٹربابراعوان شامل ہیں،کمیٹی آئندہ ہفتے حدیبیہ پیپرملز کیس پرچیئرمین کوآئند ہ کالائحہ عمل تجویزکریگی۔

مزید : قومی