پاکستان رینجرز سندھ نے سال2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پاکستان رینجرز سندھ نے سال2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
پاکستان رینجرز سندھ نے سال2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق479 دہشتگرد،546ٹارگٹ کلر،172بھتا خوراور45 اغواکار وں کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کیے:سعودی عرب

رپورٹ کے مطابق رواں سال جرائم پیشہ افرادکےخلاف 2530 چھاپامارکارروائیاں کی گئیں،جن میں 1578مختلف ہتھیار،1لاکھ 40ہزارسے ز ائد گولیاں برآمدکی گئیں جبکہ1945جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے پو لیس کے حوالے کیا گیا۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے 938 سٹریٹ کرمنلز ،ڈکیتیوں میں ملوث 475ڈاکو،325منشیات فروش،38سٹے بازاور12جیب کتروں کوبھی گرفتار کیا گیا۔

رینجرز کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 4مغوی بازیاب کرائے گئے جبکہ مختلف کارروائیوں کے د وران 12رینجرزاہلکارزخمی ہوئے۔

مزید : کراچی


loading...