’ جن مردوں کی انگوٹھی والی اُنگلی لمبی ہو اُن کی بیگم۔۔۔‘ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا اِ ن مردوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

’ جن مردوں کی انگوٹھی والی اُنگلی لمبی ہو اُن کی بیگم۔۔۔‘ پہلی مرتبہ ...
’ جن مردوں کی انگوٹھی والی اُنگلی لمبی ہو اُن کی بیگم۔۔۔‘ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا اِ ن مردوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  


وارسا (نیو زڈیسک ) دلکش شریک حیات کی تلاش میں کامیابی کا راز لوگ مال و دولت یا سماجی رتبے جیسی چیزوں میں ڈھونڈتے ہیں لیکن پولینڈ کے سائنسدانوں نے حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ اس کا اصل راز تو آپ کی انگلیوںمیں پوشیدہ ہے۔ 

میل آن لائن کے مطابق پولینڈ کی یونیورسٹی آف جیگنونین میڈیکل کالج کے سائنسدانوں نے حال ہی میں تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ جن مردوں کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی انگلی کی نسبت زیادہ لمبی ہوتی ہے انہیں خوبصورت و جسمانی دلکشی کی حامل شریک حیات ملنے کا امکان چار گناہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ماہرین نے اس تحقیق کے دوران 50 جوڑوں کے متعلق معلومات جمع کی جس سے پتہ چلا کہ وہ مرد جن کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی اُنگلی کی نسبت لمبی تھی ان کی بیویاں جسمانی دلکشی میں نمایاں طور پر بہتر تھیں ۔

سائنسی جریدے ’پرسنالٹی اینڈ انڈیویجوئل ڈفرینسز‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق اگرچہ انگوٹھی والی لمبی انگلی اور دلکش خواتین کے درمیان تعلق کی بنیادی وجوہات واضح نہیں ہیں تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ایسے مردوں کو پیدائش سے قبل ماں کے پیٹ میں ہی ایسا ماحول میسر آتا ہے کہ ان کے جسم میں مردانہ ہارمونز ٹیسٹاسٹیرون کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ یہ مرد بعدازاں جوان ہوتے ہیں تو ان کی مردانہ وجاہت دیگر مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دلکش خواتین انہیں توجہ دیئے بغیر رہ ہی نہیں سکتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...