’ رات کو سوتے ہوئے اپنا موبائل فون کم از کم ایک بازو کی دوری پر رکھیں ورنہ آپ کی۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے تاریخ کی خوفناک ترین وارننگ جاری کر دی

’ رات کو سوتے ہوئے اپنا موبائل فون کم از کم ایک بازو کی دوری پر رکھیں ورنہ آپ ...
’ رات کو سوتے ہوئے اپنا موبائل فون کم از کم ایک بازو کی دوری پر رکھیں ورنہ آپ کی۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے تاریخ کی خوفناک ترین وارننگ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون سے خارج ہونے والی برقنا طیسی شعاعوں کے خطرات کا تذکرہ اب بہت ہونے لگا ہے۔ موبائل فون کو لمبے وقت کیلئے جسم کے قریب رکھنے کے نقصانات کے بارے میں اگرچہ پہلے بھی کچھ تحقیقات کی جا چکی ہیں لیکن پہلی بار امریکی سائنسدانوں نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ سوتے وقت موبائل فون آپ کے جسم سے کم از کم کتنا دور ہونا چاہیے، ورنہ بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ 

میل آن لائن کے مطابق کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ رات کے وقت سوتے ہوئے اپنے موبائل فون کو خود سے کم از کم ایک بازو کے فاصلے پر ضرو ر رکھیں ، اس سے زیادہ فاصلے پر ہو تو اور بھی بہتر ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے جو موبائل فون کو اپنے بالکل پاس یا حتیٰ کہ تکیے کے نیچے رکھ کر سوتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے وقت موبائل فون کا جسم کے بہت قریب رہنا صحت کے متعدد مسائل کا باعث بن سکتا ہے جن میں ذہنی دباﺅ ، یا دداشت کمزور ہونے کی بیماری ، تولیدی صحت کے مسائل اور حتیٰ کہ کینسر جیسی موزی بیماری بھی شامل ہے۔ اسی طرح جب آپ لمبی کال کر رہے ہوں تو بھی کوشش کریں کہ ہینڈز فری کا استعمال کریں اور خصوصاً انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جب کوئی فائل ڈاﺅن لوڈ یا اپ لوڈ ہو رہی ہو تو اس وقت بھی موبائل فون کو خود سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ اس میں سے مگنیٹک فیلڈ شعاعیں زیادہ مقدار میں خارج ہو رہی ہوتی ہیں ۔ امریکہ میں برکلے، سانفرانسسکو جیسے شہروں میں پہلے ہی اس نوعیت کی ہدایات جاری کی جا چکی تھیں اور اب تو پوری ریاست کیلیفورنیا میں عوام کیلئے یہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -