سعودی عرب میں اِس اونٹ کو اِس طرح لٹا کر کیا کیا جا رہا ہے؟ ذبح نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا کام جس کا پاکستان میں تو کئی لوگ خواب دیکھتے ہی مر جاتے ہیں

سعودی عرب میں اِس اونٹ کو اِس طرح لٹا کر کیا کیا جا رہا ہے؟ ذبح نہیں بلکہ۔۔۔ ...
سعودی عرب میں اِس اونٹ کو اِس طرح لٹا کر کیا کیا جا رہا ہے؟ ذبح نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا کام جس کا پاکستان میں تو کئی لوگ خواب دیکھتے ہی مر جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے جس میں آنے والے مریض صرف اور صرف اونٹ ہونگے۔ کیاآپ بتا سکتے ہیں کہ یہ ہسپتال کہاں قائم کیا گیا ہو گا ؟ بھئی یہ کام دبئی کے علاوہ کہاں ممکن ہے۔ جی جناب، اونٹوں کیلئے دنیا کا پہلا ہسپتال دبئی میں کھول دیا گیا ہے ۔ 

میل آن لائن کے مطابق بیمار اونٹوں کے علاج کیلئے قائم کیے گئے دبئی کیمل ہسپتال میں جدید ترین طبی آلات اور ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ایسی سہولیات دستیاب ہیں کہ جواکثر ممالک کے انسانوں کے ہسپتالوں میں بھی نظر نہیں آتی ہیں۔ اس ہسپتال میں جدید ترین مشینوں سے لیس آپریشن تھیٹروں اور ان میں کام کرنے والے بین الاقوامی شہر ت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیمیں موجود ہیں جن کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔


عرب خطے کے محبوب جانور کی صحت کے تحفظ کیلئے بنائے گئے اس ہسپتال پر چار کروڑ درہم سے زائد خر چ آیا ہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد البلوشی کا کہنا تھا ” ہمیں یہ احساس ہوا کہ اونٹوں کی صرف بریڈنگ اور اچھی پرورش کی ہی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کی بیماریوں کے علاج کی بھی سخت ضرورت ہے۔ بس اسی مقصد کیلئے اس ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا جو یقینا انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ “


اس ہسپتال میں بیک وقت 20 اونٹ داخل کیے جا سکتے ہیں ، جہاں نا صرف ان کے علاج کی سہولت دستیاب ہے بلکہ اگر وہ ہلکی پھلکی واک سے لطف اندوز ہونا چاہیں تو اس کیلئے ایک خصوصی ٹریک بھی موجود ہے ۔ اگر کوئی اونٹ ایکسرے کروانا چاہے تو اس کا خرچ 82 پاﺅنڈ اور اگر کسی کو آپریشن کی ضرورت پیش آ جائے تو اس کا خرچ 745 پاﺅنڈ ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ہسپتال کی گنجائش اور سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -