عرب ملک کی ملکہ حسن کی ایک ایسی تصویر منظرِ عام پر آگئی کہ ملک چھوڑ کر ہی بھاگنا پڑ گیا

عرب ملک کی ملکہ حسن کی ایک ایسی تصویر منظرِ عام پر آگئی کہ ملک چھوڑ کر ہی ...
عرب ملک کی ملکہ حسن کی ایک ایسی تصویر منظرِ عام پر آگئی کہ ملک چھوڑ کر ہی بھاگنا پڑ گیا

  


بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی حسینہ اور مس عراق کا اعزاز حاصل کرنے والی سارہ ایدان کو گزشتہ ماہ امریکا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کے دوران مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اب پتہ چلا ہے کہ یہ معاملہ صرف تنقید تک محدود نہیں رہا بلکہ سارہ ایدان کی جان ہی خطرے میں پڑ گئی تھی جس پر گھبرا کر وہ اپنے خاندان سمیت عراق چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔ 

نیویارک پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مس عراق اور مس اسرائیل کی یہ سیلفی سامنے آتے ہی عراق میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ صورتحال سے پریشان ہو کر مس عراق نے معذرت کا بیان بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی بنا کر صرف امن کا پیغام دینا چاہ رہی تھیں، ان کا مقصد کوئی سیاسی بیان دینا نہیں تھا۔ ان کی معذرت کے باوجود لوگوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور مسلسل انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس پر خوفزدہ ہو کر بالآخر وہ خاندان سمیت عراق چھوڑ جانے پر مجبور ہو گئیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...