بھارتیوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے غلط کیا : راہول ڈھولکیا

بھارتیوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے غلط کیا : راہول ڈھولکیا
بھارتیوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے غلط کیا : راہول ڈھولکیا

  

ممبئی( آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا کو ایک سال بعد خیال آہی گیا کہ بھارتیوں نے پاکستانی اداکارہ کے ساتھ غلط کیا جبکہ میں ماہر ہ خان کا  فلم  رئیس کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان کی فلم ریلیز ہوتے وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع چل رہا تھا، جس وجہ سے جہاں اس فلم کو پاکستان میں پیش نہیں کیا گیا،وہیں بھارتی عوام کی جانب سے بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف احتجاج و مظاہرے دیکھنے میں آئے۔بھارتی انتہاپسندوں نے نہ صرف پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی شوٹنگ کو مؤخر کرنے کیلئے فلم سازوں پر دباؤ ڈالا تھا بلکہ پاکستانی اداکاروں کو برا بھلا بھی کہا تھا۔تاہم قریبا ایک سال کے بعد فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے حق میں بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ’ہندوستانیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ غلط برتاؤ کیا۔فلم ڈائریکٹر نے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک اداکار کے طور پر ان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا۔واضح رہے کہ ’رئیس‘ کو رواں برس کے آغاز میں 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اسے پاکستان میں پیش نہیں کیا تھا۔

مزید : تفریح