’پاکستان کو ایٹمی میدان میں ۔۔۔‘ روس نے پاکستان کے لئے سب سے بڑا اعلان کر دیا، کیا کہا؟ جان کر بھارت کی چیخیں نکل جائیں گی

’پاکستان کو ایٹمی میدان میں ۔۔۔‘ روس نے پاکستان کے لئے سب سے بڑا اعلان کر ...
’پاکستان کو ایٹمی میدان میں ۔۔۔‘ روس نے پاکستان کے لئے سب سے بڑا اعلان کر دیا، کیا کہا؟ جان کر بھارت کی چیخیں نکل جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی حمایت کے باوجود بھی بھارت کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کا خواب پورا نہیں ہو سکا لیکن چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے اس گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کا امکانات اور بھی روشن ہو گئے ہیں ۔ 

اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق روسی سفارتکارٹیول ڈیڈکوہسکی کی جانب سے یہ اہم بیان جاری کیا گیا ہے کہ روس پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا مخالف نہیں ہے اور اگر پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں کوئی قدم اٹھایا گیا تو روس اس کا راستہ نہیں روکے گا۔ انہوں نے پاکستان کے نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام کی بھی تعریف کی اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔ روسی سفارتکار نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی سراہا اور ایٹمی توانائی کے میدان میں پاکستان کے امن پسند اور ذمہ درانہ رویے کی بھی تعریف کی۔