ایشز سیریز،تیسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام4وکٹوں کے نقصان پر549رنز بنالئے

ایشز سیریز،تیسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام4وکٹوں کے نقصان پر549رنز بنالئے
ایشز سیریز،تیسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام4وکٹوں کے نقصان پر549رنز بنالئے

  

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیانے سٹیو سمتھ اور مچل مارش کی 301رنز کی ناقابل شکست شراکت داری سے ٹیم کے مجموعے کو549تک پہنچا تے ہوئے انگلینڈ پر 146رنز کی برتری حاصل کر لی،  کریز پرسٹیو سمتھ 229اور مچل مارش 181رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

بھارتیوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے غلط کیا : راہول ڈھولکیا

آسٹریلیانے تیسرے دن کا کھیل کا آغاز3وکٹ کے نقصان پر203رنز سے دوبارہ شروع کی تو سٹیو سمتھ نے انگلینڈکے باﺅلرز کو ناکوں چنے چبوا دئیے،248کے مجموعے پرشان مارش 28رنز بناکر چلتے بنے لیکن اس کے بعد سارادن آسٹریلیاکے نام رہا۔دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 4وکٹوں کے نقصان پر549رنز بنالئے۔کریز پر اس وقت کپتان سٹیوسمتھ229اورمچل مارش181رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی آج گرنے والی واحد وکٹ معین علی کے حصے آئی ۔

مزید : کھیل