روس:سیکورٹی فورسز نے داعش کا سیل بے نقاب کر دیا

روس:سیکورٹی فورسز نے داعش کا سیل بے نقاب کر دیا
روس:سیکورٹی فورسز نے داعش کا سیل بے نقاب کر دیا

  


سینٹ پیٹرز برگ ( آن لائن )روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ملک کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کا ایک سیل بے نقاب کرلیا ہے جہاں شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

امریکہ علی خامنہ ای کے اثاثوں کی تشہیر کرے گا، کانگریس نے بل منظور کرلیا

روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایف ایس بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'ایف ایس بی نے داعش کے ہمدردوں کی سرگرمیوں کا کھوج لگایا اور انھیں روک دیا ہے جنھوں نے 16 دسمبر کو حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔سکیورٹی سروس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران گروپ کے 7 اراکین کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے بڑی مقدار میں گھریلو ساختہ بم بنانے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، آٹومیٹک رائفلز، اسلحہ اور انتہاپسندانہ لٹریچر برآمد کرلیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...