شمالی کوریا نے غلطی سے ایٹم بم کی تصویر جاری کردی
پیانگ یانگ ( آن لائن )شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سابق رہنما کم جونگ اِن کی ایک تصویر نشر کی، جس میں وہ مبینہ طور پر ملک کے پہلے ایٹم بم کا معائنہ کرتے نظر آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلحے سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ویڈیو میں دیوار پر لگی ایک تصویر میں سابق رہنما کم جونگ اِن کو ایک ڈیوائس کا معائنہ کرتے دیکھا گیا۔ یہ تصویر اس سے قبل نہیں دیکھی گئی اور اگر یہ اصل ہے تو یہ ممکن ہے کہ یہ تصویر 2006 سے 2009 کے دوران لی گئی ہوگی جب شمالی کوریا نے متعدد جوہری تجربات کیے تھے۔ اس تصویر کے ساتھ دیوار پر چند مزید تصاویر بھی دکھائی دیں، جن کا مقصد شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کی کامیابی کو نمایاں کرنا تھا۔واضح رہے کہ اس کانفرنس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بھی شرکت کی۔