ٹی ٹین لیگ،پلے آف مرحلہ،کیرالہ کنگز نے ٹیم سری لنکا کو8وکٹ سے شکست دے دی
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹین لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے کیرالہ کنگز نے ٹیم سری لنکا کو8وکٹ سے شکست دے دی،بارش سے متاثرہ کھیل میں کیرالہ کنگز کو 8اوورز میں جیتنے کے لئے 91رنز کاہدف دیا گیا تھا جو انہوں نے 6.1اوورز میں 2وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
شمالی کوریا نے غلطی سے ایٹم بم کی تصویر جاری کردی
ہدف کے تعاقب میں کیرالاکنگز نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو12کے مجموعے پر ہی پال سٹرلنگ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،41کے مجموعے پرکپتان این مورگن ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعدچڈوک والٹن اور کیرن پولاڈ نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا،دونوں بلے بازوں نے بالترتیب47اور40رنز بنائے ۔
دوسری اننگ میں بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے دس اوورز کو کم کر کے آٹھ اوورز تک کر دیا گیا اور میچ جیتنے کے لئے 91رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
اس سے قبل ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر112رنز بنائے ،ان کی اننگ میں چندی مل کے ناقابل شکست38اور راجپکسا کے 26رنز نمایاں ہیں۔