مریم نواز نے چیف جسٹس کے بیان پر انتہائی حیران کن بیان جاری کر دیا ، ہر کوئی دنگ رہ گیا

مریم نواز نے چیف جسٹس کے بیان پر انتہائی حیران کن بیان جاری کر دیا ، ہر کوئی ...
مریم نواز نے چیف جسٹس کے بیان پر انتہائی حیران کن بیان جاری کر دیا ، ہر کوئی دنگ رہ گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مائے لارڈ ..... کیا آپ کا بابا واٹس ایپ کالز بھی کیا کرتا تھا؟۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف خود بولتا ہے۔۔۔ اسے کسی تشریح، تفسیر، تقریر یا اضافی نوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام حصول انصاف کے لئے سائلین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ انصاف میں تاخیر کا بڑا سبب ججوں پر ہونے والی تنقید ہے، یہ عدلیہ کا ادارہ آپ کا بابا ہے ،آپ اپنے بابے کو گالیاں نہ دیں۔جوڈیشری کا ادارہ سب کا بزرگ ہے ، آپ کا بابا ہے۔اگر کسی کے خلاف فیصلہ آئے تو عدلیہ کو گالیاں نہیں دی جا سکتی۔کون کہتا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پلاننگ کے تحت ہوتے ہیں؟کس کی جرات ہے کہ ہمیں پلاننگ کا کہے۔میں نے پہلے بھی پارلیمنٹ کی بالادستی کے حق میں فیصلے دیئے ،اگر ملک میں جمہوریت نہیں تو آئین نہیں اور اگر آئین نہیں تو ملک کو نقصان ہو سکتا ہے،ہم سب ججوںنے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...