صبا قمر اپنے موبائل پر کیا وال پیپر لگا کر رکھتی ہیں؟دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی

صبا قمر اپنے موبائل پر کیا وال پیپر لگا کر رکھتی ہیں؟دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ...
صبا قمر اپنے موبائل پر کیا وال پیپر لگا کر رکھتی ہیں؟دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ صباقمر نے ’ہم برائڈل کورچر ویک ‘میں شرکت کی جہاں انہوں نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کی ، اس موقع پر اینکر نے اداکارہ سے انتہائی دلچسپ سوالات پر مبنی گیم بھی کھیلی جن کا اداکارہ نے خوبصورت جواب بھی دیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینکر نے صباءقمر سے سوال کیا کہ ’اس وقت آپ نے اپنے موبائل پر کونسا وال پیپر لگا رکھا ہے اور کیا یہ آپ ہمارے ناظرین کو دکھا سکتی ہیں ‘،تو صبا قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ،اداکارہ نے اپنا وال پیپر دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اسے پڑھیں ۔صبا قمر نے اپنے موبائل فون پر زندگی جینے کے سات انتہائی خوبصورت قول والا وال پیپر لگا رکھا ہے جو کہ متاثر کن ہے۔وال پر پیپر پر درج ہے کہ ’سب سے پہلے خدا، کبھی نفرت نہ کرو ، سادہ زندگی گزارو ، فوری معاف کر دو ، رحم دل رہو ،سخاوت اپناﺅ اور سب سے پیار کرو‘ ۔

ویڈیو دیکھیں:

اس کے علاوہ اداکارہ صباقمر نے روزنا مہ پاکستان کیلئے اس موقع پر گانا گانے کی بھی کوشش کی لیکن شور کے باعث وہ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوئیں تاہم صبا قمر نے عاطف اسلم کا گانا ’کوئی حور ‘تھوڑا سا گنگنایا ،اس سے محسوس ہوتاہے کہ اداکارہ کو یہ گانا کافی پسند ہے ۔صباءقمر سے اس موقع پر سوال کیا گیا کہ ’آپ نے آخری فون کیسے کیاہے ‘؟اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیزائنر عظمیٰ کو تاہم انہو ںنے آخری واٹس ایپ میسج کیا کیا ؟اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ میں آپ کو نہیں بتا سکتی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : تفریح