ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا:سردار ایاز صادق

ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ، پاکستان کسی غیرجمہوری ...
ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا:سردار ایاز صادق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا،بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سردار ایاز صادق نے  کہا کہ سیاسی قوتیں سیاسی طرزعمل اپنائیں توکوئی سسٹم پراثراندازنہیں ہوسکتا، یہ وقت شرائط منوانے کانہیں ذمہ داریاں نبھانے کاہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی، پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے رابطے ہیں،اچھی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اسے سنجیدگی سے لیا،حلقہ بندیاں اورفاٹااصلاحات پرترمیم کے لیے آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا،سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی حقیقت میں خطرات موجود ہیں ۔

مزید : قومی