’ اُن غیر ملکیوں کو سعودی عرب جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں رہے گی جو۔۔۔‘ سعودی عرب سے سب سے شاندار خبر آگئی، وہ کام ہونے والا ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی

’ اُن غیر ملکیوں کو سعودی عرب جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں رہے گی جو۔۔۔‘ ...
’ اُن غیر ملکیوں کو سعودی عرب جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں رہے گی جو۔۔۔‘ سعودی عرب سے سب سے شاندار خبر آگئی، وہ کام ہونے والا ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ممالک میں طویل عرصہ تک قیام کرنے والوں کو بالآخر مستقل سکونت کی سہولت حاصل ہو جاتی ہے مگر عرب ممالک میں اس کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا۔ ان ممالک کا رخ کرنے والے غیر ملکیوں کا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ انہیں بھی یہ سہولت دستیاب ہو جائے، اور اب آخر کار یہ خواب پورا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی حکومت غیر ملکیوں کیلئے گرین کارڈ جیسی سہولت متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے، اگرچہ ابتدائی طور پر یہ پیشکش صرف ایک محدود طبقے تک محدود ہو گی۔ مجوزہ اقدام کی منظوری کی صورت میں اس کی پیشکش اعلیٰ سائنسی مہارت رکھنے والے یا بڑے سرمایہ کاروں کیلئے کی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کیلئے ضروری ہو گا کہ وہ اس پیشکش سے مستفید ہونے کے لئے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا لائسنس حاصل کر سکیں۔ اس ضمن میں جلد پیش رفت متوقع ہے، جس کے بعد مزید تفصیلی شرائط و دیگر معلومات بھی سامنے آ جائیں گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...