ہمارالندن والوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہماری بات کوتسلیم کیا جائے:فاروق ستار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارالندن والوں کے سا تھ کوئی تعلق نہیں ہماری بات کوماناجائے ہم پر شک نہ کیاجائے، اگرکسی کالندن سے خفیہ رابطہ ہے توبتایاجائے خودنکال دیں گے۔ اب ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں،کراچی اورحیدرآبادکے جلسوں نے ثابت کیاکہ شہری ہمارے سا تھ ہیں۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے کسی کارکن پربھتہ اورکھالیں چھیننے کاالزام نہیں،ابھی بھی ہمارے 150 سے ز ائدلاپتہ کارکن واپس نہیں آئے۔